سپریم کورٹ آف پاکستان میں آئندہ ہفتے دو اہم کیسز سماعت کیلئے مقرر

سپریم کورٹ آف پاکستان میں آئندہ ہفتے دو اہم کیسز کی سماعت ہوگی۔

سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف درخواستوں پر سماعت 18 جولائی کو ہوگی۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں 6 رکنی لارجر بینچ اس کیس کی سماعت کرے گا۔ اس سلسلے میں فریقین کو نوٹسز جاری کردیے گئے ہیں۔

آئندہ ہفتے سپریم کورٹ میں ایک اور اہم کیس سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف درخواستیں 21 جولائی کو سماعت کیلئے مقرر کی گئی ہیں۔

اس کیس کی سماعت چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں 8 رکنی لارجر بینچ کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں