پشاور: پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ پاکستان کے سیاسی معاملات میں مداخلت نہیں کرتے۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی سفیر نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت کئی اقتصادی چلینجز کا سامنا ہے، آئی ایم ایف نے پاکستان کا قرضہ منظورکیا اس کامیابی پر مبارکباد دیتا ہوں۔
ڈونلڈ بلوم کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اس حوالے سے مزید کام کرنا ہوگا، امریکا پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے، صرف گزشتہ سال پاکستان میں امریکی سرمایہ کاری 50 فیصد بڑھ گئی، امریکا کی کئی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں۔
امریکی سفیر نے کہا کہ پاکستان کے سیاسی معاملات میں مداخلت نہیں کرتے، لینڈ ریکارڈ میں شفافیت اہم ہے، اس میں حکومت پاکستان کو سپورٹ کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کے حقوق کے حوالے سے قانون سازی بھی انتہائی اہم ہے۔
امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان سے مل کر افغان مہاجرین سےمتعلق کام کررہا ہے، افغان مہاجرین کےحوالے سے خصوصی طورپر60 ملین ڈالرز مختص کیے ہیں۔