حکومت کا بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 4 روپے 96 پیسے تک فی یونٹ اضافے کا فیصل

وفاقی حکومت نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 4 روپے 96 پیسے تک فی یونٹ اضافے کا فیصلہ کرلیا۔

حکومتی فیصلے کے بعد بجلی کا ایک یونٹ اوسطاً پچاس روپے سے تجاوز کرنے کا خدشہ ہے۔

ذرائع کے مطابق نیپرا کی جانب سےبجلی کی قیمت میں اضافےکا باضابطہ اعلان آج کیےجانےکا امکان ہے۔

اس وقت ملک بھر کیلئے بجلی کا بنیادی ٹیرف 24 روپے 82 پیسے ہے۔ گزشتہ مالی سال بجلی کا بنیادی ٹیرف 16 روپے 91 پیسے سےبڑھا کر 24 روپے 82 پیسے کیا گیا تھا۔

بنیادی ٹیرف سمیت اس وقت ملک میں بجلی کا ایک یونٹ اوسطاً تقریباً45 روپے کا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں