منافع خوروں نے ایل پی جی کی قیمت میں 50 روپےکلو کا اضافہ کردیا

لاہور: منافع خوروں نے ایل پی جی کی قیمت میں 50 روپےکلو کا اضافہ کردیا۔

چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کا کہنا ہےکہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی سرکاری قیمت 177 روپے کلو مقرر کی ہے لیکن ایل پی جی 230 سے 240 روپے میں فروخت کی جارہی ہے۔

عرفان کھوکھر نے کہا کہ اوگرا اور انتظامیہ ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹس لے۔

روسی ایل پی جی کی پاکستان آمد
گزشتہ ماہ 13 جون کو روس سے مائع پیٹرولیم گیس ( ایل پی جی) کی پہلی کھیپ طورخم بارڈر کے راستے پاکستان پہنچی تھی۔

روس سے طورخم ٹرمینل پہنچنے والے مائع پیٹرولیم گیس ( ایل پی جی) کے 11 ٹینکرز کو تاحال کلیئرنس نہیں مل سکی تھی۔

جیو نیوز سے گفتگو میں کسٹم ایجنٹ مجیب اللہ شنواری نے بتایا تھا کہ روسی ایل پی جی کے 11 ٹینکرز 4 روز سے طورخم ٹرمینل پرکھڑے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکٹرانک امپورٹ فارم (ای آئی ایف) کی شرط کے باعث ٹینکرزکو کلیئرنس میں تاخیر کا سامنا ہے، پہلے پہنچنے والے 4 روسی ایل پی جی ٹینکرز کو طورخم ٹرمینل پر 22 دن کے بعد کلیئرنس ملی تھی تاہم 11 ایل پی جی ٹینکرز چار دن سے کلیئرنس کے انتظار میں کھڑے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں