ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: پاکستان کی عیشا کو خواتین کی 200 میٹر دوڑ میں شرکت سے روک دیا گیا

تھائی لینڈ میں جاری ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستان کی عیشا عمران کو خواتین کی 200 میٹر دوڑ میں شرکت سے روک دیا گیا۔

پاکستانی ایتھلیٹ عیشا عمران کو آج خواتین کی دو سو میٹر ہیٹس میں شرکت کرنا تھا لیکن آفیشل شیٹ میں ان کے نام کے سامنے “ڈی این ایس” لکھا تھا یعنی وہ ریس میں شریک نہیں ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عیشا عمران کو ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ایونٹ میں شرکت سے روکا گیا۔
عیشا عمران کا نیشنل گیمز میں کیا گیا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا ہے ۔

تھائی لینڈ میں موجود پاکستان ایتھلیٹکس ٹیم کے ذرائع نے تصدیق کی کہ ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کی ہدایت پر عیشا کو آج ایونٹ میں شرکت سے روکا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیشنل گیمز میں مجموعی طور پر پانچ کھلاڑیوں کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا تھا جن میں چار کا تعلق ٹریک اینڈ فیلڈ جب کہ ایک کا تعلق ویٹ لفٹنگ سے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں