نیشنل گیمز میں چار ایتھلیٹس کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگئے

نیشنل گیمز میں چار ایتھلیٹس کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگئے ہیں۔

صدر ایتھلیٹکس فیڈریشن اکرم ساہی کا کہنا ہے کہ تاحال ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کا باضابطہ نہیں بتایا گیا ، ہمیں پی او اے نے معطل کر رکھا ہے، نیشنل گیمز میں ایتھلیٹکس کے ایونٹ کا فیڈریشن سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

اکرم ساہی کے مطابق تمام اسٹیک ہولڈرز کو اس حوالے سے بتا دیا گیا تھا، ایتھلیٹس منتظمین اور اداروں کو بتا دیا تھا کہ اس ایونٹ میں ریکارڈز کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ڈوپ ٹیسٹ کے معاملے پر پی او اے کو اداروں سے پوچھنا چاہیے ، معطل فیڈریشن معاملے کی ذمہ دار نہیں ہے۔

صدر ایتھلیٹکس فیڈریشن کے مطابق نیشنل گیمز میں ہونے والا ایونٹ آفیشل نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں