فنکاری میں نے لکھا آپ نے صرف گایا ، شیراز اپل نے آئمہ کے بیان کو غلط کہہ دیا

معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کے اپنے نئے گانے ’ فنکاری ‘ کو لکھنے سے متعلق دیے گئے کے باعث نیا تنازع کھڑا ہوگیا ۔

حال ہی میں ایک نجی میڈیا سے گفتگو کے دوران آئمہ بیگ کا کہنا تھا کہ انہوں نے گانا فنکاری شکیل سہیل (مرحوم ) کے ساتھ مل کر تحریر کیا۔

آئمہ بیگ نے کہا کہ ہمیں اس گانے کو تیار کرنے میں 3 سال کا عرصہ لگا تھا، آج سے 3 ماہ پہلے رمضان میں ہم نے اس گانے کو لکھنا شروع کیا تھا، شکیل بھائی جو اب اس دنیا میں موجود نہیں یہ ان کا آخری گانا تھا جو انہوں نے میرے ساتھ لکھا جس کو میں نے خاصا انجوائے بھی کیا تھا۔

گانے کی تیاری میں اتنا وقت لگنے سے متعلق آئمہ بیگ نے کہا تھا کہ گانا تو تیار ہوگیا تھا لیکن اس کی تیاری میں اس لیے بھی زیادہ وقت لگا کہ میں نے اپنے 6 سالہ کیرئیر میں اب تک کوئی سولو ٹریک ریلیز نہیں کیا تھا جس پر میں نے خود کام کیا ہو اور دن رات لگا کر کام کیا ہو، یہ گانا میرا پہلا سولو ٹریک تھا۔
اس کے بعد انسٹاگرام اسٹوری پر شیراز اپل نے آئمہ بیگ کے بیان کو غلط قرار دیا اور کہا کہ مقامی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو آئمہ بیگ کا فنکاری گانے سے متعلق یہ کہنا کہ یہ گانا انہوں نے شکیل سہیل کے ساتھ مل کر لکھا ہے غلط ہے، آئمہ اس کا جائز کریڈٹ دینا بھول گئی ہیں جس کا ذکر یونیورسل میوزک انڈیا کی جانب سے یوٹیوب کریڈٹس میں کیا جاچکا ہے۔

شیراز اپل نے اپنی اسٹوری میں واضح کیا کہ آئمہ اپنے فیکٹس درست کرلیں کیوں کہ ’فنکاری‘ کی تحریر سے 6 ماہ پہلے شکیل سہیل وفات پاچکے تھے، انہوں نے میرے ساتھ اپنا ایک اور آخری گانا ’فراق فرا ق ‘ کے نام سے تحریر کیا تھا۔

شیراز اپل نے دعویٰ کیا کہ فنکاری کو تحریر ، کمپوزڈ اور پروڈیوس میں نے کیا ہے، آپ نے صرف 3 گھنٹے میں اس گانے کو گایا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں