ٹماٹر کی آسمان کو چھوتی قیمتیں، شلپا شیٹی کی دلچسپ ویڈیو وائرل ہوگئی

بھارت میں ٹماٹروں کے مہنگے داموں پر بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹی نے ایک دلچسپ ویڈیو بنائی جو وائرل ہوگئی۔

مون سون کی بارشوں کی وجہ سے بھارت کی مختلف ریاستوں میں سیلاب آیا ہوا ہے جس کے باعث نہ صرف رہائشی علاقے بلکہ فصلیں بھی زیر آب آگئی ہیں اور ٹماٹروں کی فصلوں کو سیلاب نے نقصان پہنچایا ہے جس کے باعث ٹماٹروں کی قیمت آسان کو چھو رہی ہیں۔
ٹماٹروں کی قیمت نے ناصرف عام شہریوں بلکہ فلمی ستاروں کے کچن کو بھی متاثر کیا ہے اور اسی حوالے سے اداکارہ شلپا شیٹی نے بھی ایک ویڈیو بنائی ہے جو وائرل ہوگئی۔

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں ایک مارکیٹ میں ٹماٹر خریدتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دکھایا گیا ہےکہ جیسے ہی اداکارہ نے ٹماٹر اٹھایا تو ٹماٹر نے ان کی مشہور فلم دھڑکن کا ڈائیلاگ ‘تم نے مجھے کیوں چھوا، تمہارا کوئی حق نہیں ہے مجھ پر’ کہا جس پر اداکارہ نے ٹماٹر کو واپس رکھ دیا۔
وشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو کو خوب پسند کیا جارہا ہے اور مختلف مزاحیہ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ شلپا شیٹی اکثر مزاحیہ ویڈیو بناتی ہیں جسے وہ سوشل میڈیا پر شیئر بھی کر رہی ہوتی ہیں جبکہ شلپا شیٹی سے قبل اداکار سنیل شیٹی نے بھی ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ٹماٹروں کے مہنگے داموں کی وجہ سے انہوں نے ٹماٹر کا کم استعمال کردیا ہے۔

بھارت میں ٹماٹروں کی قیمت 150 سے 200 بھارتی روپے فی کلو تک ریکارڈ کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں