نواز شریف سوچ سمجھ کر واپس آنےکا فیصلہ کرینگے: ایاز صادق

مسلم لیگ ن کے رہنما ایاز صادق کا کہنا ہےکہ نواز شریف سوچ سمجھ کر واپس آنےکا فیصلہ کریں گے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما ایاز صادق کا کہنا تھا کہ جس چیز سے نواز شریف گزر چکے ہیں وہ ہی بہتر جانتے ہیں، نواز شریف الیکشن مہم کا حصہ ہوں گے۔

ایاز صادق کا کہنا تھا کہ اگست میں اسمبلی کب تحلیل ہوگی اس تاریخ کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا ہے، امکان یہی ہےکہ 90 دن کا الیکشن عمل ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ جو پاکستان کے خلاف چیزوں میں ملوث ہے اسے کیفرکردار تک پہنچایا جانا چاہیے، جب انسان کا ضمیر جاگ جائے تو پھر وہ بیان دے دیتا ہے، اعظم خان نے اب مناسب سمجھا تو جا کر بیان ریکارڈ کرادیا، جو خود چلا جائے اس کو روپوش کہتے ہیں لاپتہ نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں