ہالی وڈ اداکار سیلین مرفی نے فلم کیلئے اپنے وزن میں حیرت انگیز کمی رات میں صرف ایک بادام کھا کر کی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سیلین مرفی وار ڈرامہ فلم اوپین ہائیمر (Oppenheimer) میں جلوہ گر ہوئے۔
یہ وار ڈارمہ فلم امریکی سائنس دان رابرٹ اوپین ہائیمر کی زندگی پر بنائی گئی ہے جنہوں نے ایٹم بم کی تخلیق کی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار سیلین مرفی نے رابرٹ اوپین ہائیمر کا کردار نبھانے کیلئے اپنے وزن میں کمی سخت ڈائٹ کے ذریعےکی، انہوں نے امریکی میڈیا کو انٹرویو میں بتایا کہ ایٹم بم کے خالق جسامت میں بہت پتلے دکھتے تھے جو صرف سگریٹ اور کاک ٹیل مشروب کا استعمال زیادہ کرتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے جسم کے ساتھ اداکاری پسند ہے، رابرٹ اوپین ہائیمر جسامت اور گہری رنگت میں بہت الگ شخص تھے، جس کے لیے میں بھی اپنا وزن کم کرنا چاہتا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران وہ بہت مصروف رہتے تھے اور انہیں کھانے اور کسی چیز کی کوئی فکر بھی نہیں ہوتی تھی اور یہ اچھا اس لیے تھا کیونکہ کرادار ایسا تھا جس کیلئے وہ کھانا نہیں کھاتے تھے۔
سیلین مرفی کے ساتھ کام کرنے والے دیگر اداکاروں نے بھی بتایا کہ سیلین مرفی کھانا نہیں کھاتے تھے اور رات کے کھانے میں اکثر صرف ایک بادام یا ایک سیب کے ٹکڑے پر ہی گزارا کرتے تھے۔
واضح رہے یہ فلم گزشتہ روز ہی امریکا میں ریلیز ہوئی ہے۔