جاپان میں جاری عالمی سوئمنگ چیمپئن شپ میں امان صدیقی نے پاکستان کا نام روشن کرتے ہوئے ایک اور قومی ریکارڈ بنادیا۔
امان صدیقی نے 200 میٹر فری اسٹائل میں نیا قومی ریکارڈ بنایا،200 میٹر فری اسٹائل ہیٹس میں امان کی ٹائمنگ 1:58.36 رہی۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ 1:58.88 کے ساتھ حسیب طارق کے نام تھا، نیشنل ریکارڈ کے باوجود امان صدیقی ورلڈ سوئمنگ کے اگلے راونڈ تک نہ آسکے۔
200 میٹر ہیٹس میں 72 میں سے 63 ویں نمبر پر رہے، ایونٹ کے ٹاپ 16 ٹائمنگ والے پلیئرز نے اگلے راونڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔
امان صدیقی کوالیفائی کرنے والے آخری سوئمر سے تقریبا 12 سیکنڈز پیچھے رہے۔