وزیراعظم شہباز شریف کا نئی مردم شماری پر تبصرہ کرنے سے گریز

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگر نئی مردم شماری کا پراسس ہوتا ہے تو پھر فیصلہ الیکشن کمیشن کو کرنا ہے کہ آگے کیا کرنا ہے۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ فی الحال ہم نئی مردم شماری سے متعلق کوئی تبصرہ نہیں کرسکتے، آئینی مدت میں حکومت چھوڑ رہے ہیں، انتخابات کا اعلان الیکشن کمیشن کرے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے امید ظاہر کی کہ الیکشن وقت پر ہوں گے۔
ایک انٹرویو میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ 9 مئی کو فوجی تنصیبات پر حملے کرنے والوں پر ملٹری ایکٹ لگے گا، سول تنصیبات کو نشانہ بنانے والوں پر مقدمے انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت چلیں گے، 9 مئی کا واقعہ بدترین اور ملک دشمنی تھی۔

(ن) لیگ چھوڑ کر جانیوالوں کو پارٹی میں واپس آنے کی پیشکش:

اسی انٹرویو کے دوران شہباز شریف نے پارٹی چھوڑ کر جانے والوں کو دوبارہ واپس آنے کی پیشکش بھی کی۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا منصوبہ بندی کے تحت نواز شریف کو اقتدار سے ہٹایا گیا، نواز شریف نےکبھی پاکستان یا اداروں کے خلاف بات نہیں کی، کچھ جنرلز کو کہا تھا جس کو آپ لانا چاہتے ہیں جب وہ آپ سے ڈیل کرے گا تو نواز شریف آپ کو فرشتہ لگے گا۔

ان کا کہنا تھا نواز شریف کی ہدایت کے مطابق آئی ایم ایف کا پروگرام منظور کروایا، سب سوال اٹھاتے تھے کہ ان حالات میں حکومت کیوں لی، لوگ کہتے تھے ایک ڈیڑھ سال رہ گیا ہے یہ سارا گند چیئرمین پی ٹی آئی کوہی اٹھانے دیں، اقتدار میں آنے سے ہمارا ووٹ بینک متاثر ہوا مگر ریاست بچ گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں