کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہونے والی بارش کے اعداد وشمار جاری کردیے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں 20 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جب کہ قائد آباد میں10.5،کیماڑی 9،نارتھ کراچی 8.7، اورنگی ٹاؤن 8.4 اور کورنگی میں 6.8 ملی میٹربارش ریکارڈ ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گلشن معمارمیں 6.4،گلشن حدید اورناظم آباد میں 6،6، مسرور اور فیصل بیس پر 5 جب کہ یونیورسٹی روڈ میں 3.5 ملی میٹربارش ہوئی۔
اس کے علاوہ سعدی ٹاؤن میں 1.5،جناح ٹرمینل پر 0.8 ، ڈی ایچ اے 0.6 اور سب سے کم بارش اولڈ ائیرپورٹ پر 0.5 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔