مانسہرہ اور کبل ہزارہ میں بارشوں سے حادثات میں 11 افراد جاں بحق

خیبرپختونخوا میں بارشوں کے دوران پیش آنے والے حادثات میں 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کےمطابق مانسہرہ کے نواحی علاقے میں کچا مکان گرگیا جس کے باعث 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ماں اور ایک بچہ بھی زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق مانسہرہ میں حالیہ بارشوں کے نتیجے میں اب تک 8 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب کبل ہزارہ میں دیوار گرنے کا واقعہ پیش آیا جہاں شادی ہال کی دیوار گرنے سے جاں بحق افرادکی تعداد 3 ہوگئی ہے۔

گزشتہ روز کبل میں تیز آندھی اور بارش سے دیوار گرنے سے 5 افراد دب گئے تھے۔

پولیس کے مطابق موقع پر ایک بچہ اور ایک شخص جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں