مدعی مقدمہ بیان سے منحرف، رانا ثنااللہ دہشتگردی کے مقدمے سے بری ہوگئے

گوجرانوالا کی انسداد دہشت گردی عدالت نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو دہشت گردی کے مقدمے سے بری کردی۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کے خلاف گجرات کے تھانہ انڈسٹریل میں درج مقدمے کی سماعت ہوئی۔
رانا ثنااللہ انسداد دہشت گردی عدالت گوجرانوالا میں پیش ہوئے، عدالت نے بذریعہ نوٹس رانا ثنااللہ کو آج طلب کیا تھا۔

دوران سماعت مدعی مقدمہ اپنا بیان تبدیل کرلیا جس پر عدالت نے رانا ثنا اللہ کو مقدمے سے بری کر دیا۔

واضح رہےکہ رانا ثنا اللہ کے خلاف 25 اگست 2022 کو شاہ کاز اسلم نامی شہری کی مدعیت میں انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیاگیا تھا جس میں ان پر چیف سیکرٹری اور ان کے اہلخانہ کوجان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

عدالت کے باہر میڈیا سےگفتگو میں رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ مجھ سمیت ہمارے تمام قائدین عدالتوں میں پیش ہوئے، یہاں آنے سے قبل کسی کو اطلاع نہیں کی، ہم نے عدالتوں کے دروازے توڑے نہ ججز کو کام سے روکا، ہم ایک عام آدمی کی حیثیت سے پیش ہوئے اور قانون کا سامنا کیا۔

رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ ہم نے سروں پر بالٹیاں نہیں رکھیں، نہ اس طرح کے ڈرامے کیے،9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کو انجام تک پہنچایا جائےگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں