اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ڈنمارک واقعے پر ردعمل میں کہا ہے کہ مٹھی بھر بہکے لوگوں کو اربوں مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ڈنمارک میں عراقی سفارتخانے کے سامنے قرآن کی بے حرمتی پر مسلمانوں کو غم و غصہ ہے، قرآن کی بے حرمتی کے دوسرے واقعے پرپاکستان میں بھی انتہائی تشویش اور درد محسوس کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تسلسل سے نفرت آمیز اورگھناؤنے واقعات کے پیچھے منفی حکمت عملی پوشیدہ ہے، مذہبی ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے کےساتھ ساتھ اسلاموفوبیا کو فروغ دیاجارہا ہے
The latest incident of desecration of the Holy Quran in front of an Iraqi Embassy in Denmark has left Muslims all over the world deeply anguished. We, in Pakistan, are in deep pain and distress. The recurring pattern of these abominable and Satanic incidents has a sinister…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 25, 2023
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مختلف حکومتوں اور عقائد کے رہنماؤں سے اس سلسلے کے خاتمے کے لیے بات کروں گا، مٹھی بھر بہکے لوگوں کو اربوں مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے، منفی عزائم رکھنے والے چند لوگوں کا ایجنڈا کسی صورت پروان نہیں چڑھنے دیں گے۔
یاد رہے کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کا پہلا واقعہ گزشتہ ماہ عید الاضحیٰ کے روز 29 جولائی کو سویڈن میں پیش آیا تھا جس میں ملعون عراقی شہری سلوان مومیکا نے پولیس کی سکیورٹی میں مسجد کے سامنے قرآن پاک کی بے حرمتی کی تھی جس کے بعد دنیا بھر میں مسلمان ممالک اور حکمرانوں کی جانب سے سخت رد عمل کا اظہار کیاگیا۔