سندھ پولیس کے کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ کے عملے نے سرچ آپریشن کے دوران رئیس گوٹھ سے2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی سندھ کے مطابق سی ٹی ڈی کی جانب سے شہر کے مخلتف مشکوک علاقوں میں مرحلہ وار انفارمیشن بیسڈ آپریشن کیا گیا ہے۔
کاروائی کےدوران دہشت گرد تنظیم بی ایل اے کے 2 مطلوب ملزمان کو دو مسروقہ موٹر سائیکل افراد کو گرفتار کیا گیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق سرچ آپریشن تھانہ موچکو اور سعید آباد کے اطراف کے علاقوں بس ٹرمینل، نیول کالونی اور رئیس گوٹھ میں کیا گیا، آپریشن کے دوران تلاش ایپ کے ذریعے 64 مشتبہ افراد کو چیک کیا گیا۔
سرچ آپریشن کے دوران سی ٹی ڈی کی ٹیم نے 2 ملزمان کو رئیس گوٹھ سے حراست میں لے کر ان سے 2مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں جو تھانہ گزری اور تھانہ ٹیپو سلطان سے چوری ہوئیں تھیں۔
ترجمان سی ٹی ڈی سندھ کا کہنا ہے کہ ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے سینٹر منتقل کیا گیا ہے۔