ٹرمپ پر رہائشگاہ سے سرویلینس ویڈیو غائب کرنیکی کوشش کا سنگین الزام بھی عائد

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر اپنی رہائشگاہ سے سرویلینس ویڈیو غائب کرنے کی کوشش کا سنگین الزام بھی عائد ہو گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دوران تفتیش سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی رہائشگاہ ماراے لاگو کا سرور ڈیلیٹ کرنے کی کوشش میں بھی ملوث قرار پائے ہیں۔

خفیہ دستاویز کیس میں صدر ٹرمپ کی رہائشگاہ کی دیکھ بھال پر مامور Carlos De Oliveira بھی لپیٹ میں آگیا۔
وفاقی پراسیکیوٹر کا دعویٰ ہے کہ سابق صدر نے ملازم سے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ماراے لاگو میں لگے سکیورٹی کیمروں کی ویڈیو ڈیلیٹ کر دی جائے تاکہ تفتیش کاروں کے ہتھے نہ چڑھ سکے۔

سابق صدر ٹرمپ پر قومی سلامتی سے متعلق اہم امور کی معلومات غیر قانونی طور پر اپنے پاس رکھنے کے 31 الزامات پہلے ہی عائد ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں