تحریک انصاف کے دو سابق رکن اسمبلی گرفتار

پولیس نے تحریک انصاف کے دو سابق ایم پیز کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے چوہدری ظفر کو جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کرلیا۔

دوسری جانب تحریک انصاف کی رہنما اور سابق رکن پنجاب اسمبلی سیمابیہ طاہر کو بھی راولپنڈی سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ سیمابیہ طاہر پر 9 مئی کے پُرتشدد واقعات میں ملوث ہونے پر مقدمہ درج ہے۔

پارٹی ترجمان کاکہناہے کہ پی ٹی آئی کی خواتین رہنماؤں کو نشانہ بنانے کا نیا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔

علی محمد خان 80 دن بعد رہا
گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کو 80 روز بعد جیل سے رہائی مل گئی۔

علی محمد خان 80 دن بعد جیل سے رہا ہوئے، اس دوران علی محمد خان 8 مرتبہ گرفتار ہوئے، محکمہ انسداد دہشتگردی نے علی محمد خان کو من پسند افراد کو ٹھیکے دینے کے الزام میں گرفتار کیا تھا جب کہ انہیں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے الزام میں بھی گرفتار کیا گیا۔

ایک کیس میں ضمانت منظور ہونے کے بعد پولیس دوسرے کیس میں گرفتار کر لیتی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں