سرینجز کا دوبارہ استعمال ملک میں ہیپاٹائٹس اور ایچ آئی وی کا سب سے بڑا سبب قرار

اسلام آباد: سابق معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہےکہ پاکستان میں ہیپاٹائٹس بی سی اور ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کا سب سے بڑا سبب سرینجز کا دوبارہ استعمال ہے۔

ہیپاٹائٹس کے عالمی دن کے موقع پر جاری بیان میں ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ آلودہ خون کی منتقلی بھی ہیپاٹائٹس بی، سی اور ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کا بڑا سبب ہے، ہیپاٹائٹس بی اور سی آلودہ خون سے پھیلنے والی بیماریاں ہیں۔
ڈاکٹر فیصل سلطان کے مطابق پاکستان میں ہیپاٹائٹس بی سی اور ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کا سب سے بڑا سبب سرینجز کا دوبارہ استعمال ہے، پاکستان میں سالانہ ڈیڑھ ارب سے زائد انجیکشن لگائے جاتے ہیں، پاکستان میں اوسطاً ہر شخص کو6 سے زائد انجیکشن سالانہ لگائے جاتے ہیں، پاکستان میں تمام آبادی کو ٹیسٹ اور ٹریٹ کرکے ہیپاٹائٹس سی پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب ڈاکٹر سعد خالد نیاز کا کہنا ہےکہ خون کا عطیہ دینے سے ہیپاٹائٹس بی اور سی کا ٹیسٹ مفت ہو جاتا ہے، ہیپاٹائٹس اے اور ای آلودہ پانی سے پھیلنے والی بیماریاں ہیں۔

علاوہ ازیں عالمی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان میں ہیپاٹائٹس سی کے مریضوں کی تعداد ایک کروڑ 20 لاکھ سے زائد ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں