امریکی ریاست کیلیفورنیا کی رہائشی خاتون نے کاسمیٹک سرجری کروانے کے لیے اپنا گھر ہی فروخت کر ڈالا۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کیلی بیسلے نامی 50 سالہ خاتون ایک بلاگر ہیں، جنہوں نے چہرے کی پلاسٹک سرجری کروانے کے لیے اپنا گھر بیچ دیا۔
کیلی کے مطابق وہ 20 کی دہائی سے اپنے چہرے کی خوبصورتی میں اضافہ کرنے کے لیے بوٹوکس اور پچھلے 15 سالوں سے فلرز کا سہارا لے رہی ہیں، لیکن اب ان کے پاس سرجری کروانے کے پیسے نہیں تھے جس کے بعد انہوں نے گھر فروخت کرنے کا فیصلہ کیا۔
اُنہوں نے میکسیکو میں اپنے چہرے، ہونٹوں، گردن کی کاسمیٹک سرجری اور اور رانوں سے اضافی چربی کو نکلوانے کے لیے بھی سرجری کا انتخاب کیا۔
چہرے کی کاسمیٹک سرجری کے لیے مجموعی طور پر 14,000ڈالرز کی لاگت آئی اور اس کے لیے کیلی بیسلے کو بڑی قربانی بھی دینی پڑی، اب گھر بیچنے کے بعد وہ سارا وقت ایک وین میں گزارتی ہیں تاہم اُنہیں اپنے فیصلے پر پچھتاوا نہیں ہے کیونکہ اب ان کا چہرہ پہلے سے بہتر نظر آ رہا ہے۔