آنے والے دنوں میں کن شہروں میں بارش متوقع ہے؟

محکمہ موسمیات نے آنے والے دنوں میں ملک میں موسم کی صورتحال کے حوالے سے اپ ڈیٹ جاری کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دنوں میں سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا جب کہ سندھ کے ساحلی علاقوں میں چند مقامات پر بوندا باندی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا جب کہ مری ،گلیات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس کے علاوہ کشمیر میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ گلگت بلتستان میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جب کہ پشاور، ایبٹ آباد ، مانسہرہ ، بالاکوٹ، مالاکنڈ، مردان، سوات، دیر،کوہستان اور گر دو نواح میں بارش متوقع ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم سیالکوٹ،لاہور، گوجرانوالہ،گجرات، فیصل آباد، جھنگ، سرگودھا، خوشاب، میانوالی اور خطہ پوٹھوہار میں بارش کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں