ماہِ اگست یعنی سال کا آٹھواں مہینہ شروع ہوچکا ہے، اسی کے حوالے سے آج ہم آپ کو اس ماہ میں پیدا ہونے والے افراد کی شخصیت سے متعلق بتائیں گے کہ ایسی کون سی باتیں ان میں ہوتی ہیں جو انہیں دوسروں سے مختلف بناتی ہیں۔
اس ماہ کے آغاز میں پیدا ہونے والوں کا ستارہ ‘برج اسد’ جب کہ آخر میں پیدائش ہونے والے افراد ‘برج سنبلہ’ سے تعلق رکھتے ہیں۔
آئیے جانتے ہیں کہ وہ کون سے پہلو ہیں جو ان لوگوں کی شخصیت میں نکھار پیدا کرتے ہیں اور دوسرے سے مختلف بناتے ہیں۔
1) پراعتماد شخصیت کے مالک ہوتے ہیں
اگست میں پیدا ہونے والے بچے بہت ہی پراعتماد شخصیت کے مالک ہوتے ہیں اور یہ خاصیت انہیں دوسروں پر حاوی کرسکتی ہے، یہ افراد پسند نہیں کرتے کہ بعض چیزوں پر ان کے اعتماد کے بارے میں پوچھ گچھ کی جائے۔
یہ لوگ اگر کوئی کام شروع کرتے ہیں تو امکان ہے کہ وہ اسے بہترین طریقے سے مکمل کریں گے اور شکایت کی گنجائش نہیں چھوڑیں گے۔
2) اپنی باتوں کو پوشیدہ رکھنے والے
کچھ افراد کُھلی کتاب ہوتے ہیں لیکن اگست میں پیدا ہونے والے افراد ایسے بالکل نہیں! ان کی کوشش ہوتی ہے کہ اپنی باتوں کو راز رکھا جائے یا اپنے بہت قریبی لوگوں کو بتایا جائے۔
اس کے علاوہ یہ لوگ کسی سے آسانی سے گُھلنے ملنے میں وقت لیتے ہیں۔
3) ہمیشہ ایک اچھی کمپنی تلاش کرتے ہیں
اگست میں پیدا ہونے والے افراد وہ ہوتے ہیں جو اچھے لوگوں کے لیے مقناطیس کی طرح ہوتے ہیں۔
وہ اچھے لوگوں کو اپنی جانب راغب کرتے ہیں اور ہمیشہ اپنی صحبت کو صاف رکھنے کی کوشش کرتے ہیں، ان کا ماننا ہوتا ہے کہ اچھی صحبت انسان کو بڑھنے اور پھلنے پھولنے میں مدد دیتی ہے۔
4) مثبت سوچ کے مالک
یہ لوگ اپنے کیرئیر کو سب سے اوپر رکھتے ہیں اور ہمیشہ مثبت سوچ رکھتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ انہیں کامیابی حاصل ہوتی ہے۔
یہ لوگ مختلف حالات میں ایڈجسٹ کر سکتے ہیں اور پریشانی اور تناؤ سے نکلنے کا راستہ نکال لیتے ہیں، اگر آپ کا کوئی دوست ہے جو اگست میں پیدا ہوا ہے تو ان سے مدد لینے میں ہچکچاہٹ محسوس نہ کریں۔