بگ باس میں ایلوش پر غصہ کیوں کیا؟ سلمان خان کو قتل کی ایک اور دھمکی

بھارت کے معروف رئیلیٹی شو بگ باس سیزن 2 کے میزبان اور بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کوسدھو موسے والا کے قتل کے ماسٹر مائنڈ سمجھے جانے والے گولڈی برار کی جانب سے قتل کی ایک اور دھمکی موصول ہوئی ہے۔

بگ باس سیزن 2 کی حالیہ قسط میں سلمان خان نے کنٹسٹینٹ ایلوش یادیو پر ساتھی کنٹسٹینٹ بیبیکا دھرو اور جیا شنکر سے بدسلوکی کے باعث غصے کا اظہار کیا تھا، ساتھ ہی ایلوش کو اپنی فین فولوونگ پر غرور نہ کرنے کا کہا تھا۔

تاہم ایلوش پر سلمان خان کاغصہ ان کے مداحوں کو ذرا نہ بھایا جس کے بعد ایلوش یادیو کے مداحوں نے سلمان خان کو خاصا تنقید کا نشانہ بنایا تھا لیکن یہ تنقید ایلوش کے مداحوں کے ساتھ ساتھ اب کینیڈا میں مقیم بھارت کو انتہائی مطلوب گینگسٹر گولڈی برار کی قتل کی دھمکی میں تبدیل ہوگئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گولڈی برارکی جانب سے کی گئی ٹوئٹ کا ایک اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں سلمان خان کو ایلوش پر کیے گئے غصے کے نتیجے میں قتل کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔

سلمان خان ہمارا ٹارگٹ ہے، اسے ضرور قتل کریں گے: گولڈی برار
واضح رہے کہ بھارت کے مشہور پنجابی سکھ گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کے ماسٹر مائنڈ سمجھے جانے والے گولڈی برار کے قریبی ساتھی لارنس بشنوئی کی جانب سے بھی چند ماہ قبل سلمان خان کو قتل کی دھمکیاں دی گئی تھیں۔

ایک بھارتی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں گولڈی برار نے کہا تھاکہ ہم اسے (سلمان خان) کو قتل کریں گے اور ہم اسے ضرور قتل کریں گے۔

لارنس بشنوئی نے کہا تھا کہ ہم معافی نہیں مانگیں گے، بابا اس وقت رحم دکھائیں گے جب وہ رحمدلی محسوس کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں