ملک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں آج کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ 287.20 روپے ہے۔
انٹربینک میں ڈالر آج 2.18 روپے سستا ہوا، انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 289.38 روپے تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 292.50 روپے پر برقرار ہے۔