ویڈیو: فٹبال میچ میں برازیلین کھلاڑی کی ٹکر سے ارجنٹائن کے فٹبالر کی ٹانگ ٹوٹ گئی

بیونس آئرس میں کھیلے جارہے کوپا لیبرٹاڈورس فٹبال میچ کے دوران برازیلین فٹبالر مارسیلو کی ٹکر سے ارجنٹائن کھلاڑی لوسیانو سانچیز کی ٹانگ ٹوٹ گئی جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

2 روز قبل برازیل اور ارجنٹینا کے درمیان کھیلے گئے میچ میں برازیلین فٹبالر گیند لے کر بھاگ رہے تھے جس دوران ارجنٹائن کے کھلاڑی لوسیانو سانچیز نے ان سے گیند چھیننے کی کوشش کی لیکن اس دوران مارسیلو غیر دانستہ طور پر حریف کھلاڑی لوسیانو کی ٹانگ پر چڑھ گئے جس سے ان کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں مارسیلو کولوسیانو سانچیز کی ٹانگ پر چڑھتے اور بعد ازاں درد میں مبتلا متاثرہ کھلاڑی کو اسپتال لے جاتے بھی دیکھا گیا۔

اس حوالے سے مارسیلو کی ایک سوشل میڈیا پوسٹ بھی سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے لکھا کہ آج میرے ساتھ ایک مشکل تجربہ پیش آیا، میں نے غیر دانستہ طور پر اپنے ساتھی کھلاڑی کو زخمی کردیا۔

مارسیلو نے اپنی پوسٹ میں لوسیانو سانچیز کی صحتیابی کیلئے دعا بھی کی۔

دوسری جانب میچ شائقین بھی اس واقعے کو فٹبال میچ کی تاریخ کا بدقسمت واقعہ قرار دیتے ہوئے ارجنٹائن کھلاڑی کی صحتیابی کیلئے دعاگو ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں