چمندا واس نے بابر اعظم کو موجودہ دور کا نمبر ون بیٹر قرار دیدیا

سری لنکا کے سابق مایا ناز فاسٹ بولر چمندا واس نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو دنیا کو نمبر ون بیٹر قرار دیتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم کی لنکا پریمیئر لیگ میں شرکت سے نوجوان کھلاڑیوں کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔

سابق سری لنکن فاسٹ بولر اور بولنگ کوچ کولمبو اسٹرائیکرز چمندا واس نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم نےکولمبو اسٹرائیکرز کی کپتانی سے معذرت کی اور کپتانی کے بجائے بطور بیٹر کھیلنے کو ترجیح دی۔

چمندا واس نے کہا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ بابر اعظم اس وقت دنیا کے نمبر ون بیٹر ہیں، جس طرح بابر اعظم نے میچز جتوائے وہ قابل تعریف ہیں۔
بولنگ کوچ کولمبو اسٹرائیکرز نے کہا کہ بابر اعظم کے ٹیم میں ہونے سے نوجوان لڑکوں کو سیکھنے کا موقع ملےگا۔

خیال رہے کہ بابر اعظم نے گزشتہ روز 59 رنز کی اننگز کھیل کر کولمبو اسٹرائیکرز کو میچ جتوایا تھا۔

اس سے قبل کولمبو اسٹرائیکر کے کپتان نروشان ڈکویلا نے بھی ڈریسنگ روم میں بابر اعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے آسان نہیں تھی لیکن بابر اعظم نے ہمت نہیں ہاری اور آخر تک کھڑے رہے اور ٹیم کو ایک اچھا ٹوٹل فراہم کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں