دریائے ستلج میں اوکاڑہ کے قریب کشتی ڈوب گئی، حادثے میں 5 سال کا بچہ جاں بحق ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق کشتی میں سوار 31 افراد کو بچا لیا گیا ہے جبکہ واقعہ میں 8 لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔
دوسری جانب آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں لینڈسلائیڈنگ کے باعث مری کو ہالہ روڈ دو دن کے لیے بند کر دیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق سیاح راولپنڈی براستہ ہزارہ موٹر وے استعمال کریں، 8 مقام کوہالہ روڈ پر لینڈسلائیڈنگ کے بعد تعمیراتی کام جاری رہےگا۔
ادھر دریائےراوی میں ریلا ہیڈ سندھنائی کے قریب پہنچ گیا ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ دریائی بیلٹ میں واقع بستیوں میں ریلا داخل ہوگیا ، سیلاب سے ہزاروں ایکڑ پر مکئی کی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔