الیکشن وقت پر ہوتے نظر نہیں آرہے، نگران سیٹ اپ فروری 2024 سے آگے جا سکتا ہے: منظور وسان

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان کا کہنا ہے کہ ملک میں الیکشن وقت پر ہوتے نظر نہیں آ رہے۔

منظور وسان نے خیرپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نگران سیٹ اپ فروری 2024 سے آگے جاسکتا ہے، نگران حکومت کاکام الیکشن کرانا ہے مگرکچھ اور بھی کرے گی۔

رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا سیکریٹ ایکٹ عوام کے مفاد میں نہیں، ایسا بل نہیں ہونا چاہیے جس سے عوام متاثر ہو۔

منظور وسان نے مزید کہا کہ گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس (جی ڈی اے) ٹوٹ چکی، بچےہوئے لوگ پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں