ناروے کپ فٹبال، پاکستان اسٹریٹ چائلڈ ٹیم فائنل میں پہنچ گئی

ناروے کپ فٹبال ٹورنامنٹ میں پاکستان اسٹریٹ چائلڈ ٹیم فائنل میں پہنچ گئی۔

سیمی فائنل میں پاکستان نے بریمنیس کلب کو 2-0 سے ہرایا، پاکستان کی جانب سے یہ گول عابد علی اور عبدالوہاب نے اسکور کیے۔
بریمنیس کلب سے جتینے کے بعد کل پاکستان فائنل می سولا فٹبال کلب سے مقابلہ کرے گا۔

واضح رہے کہ ناروے کپ میں پاکستان اسٹریٹ چائلڈ ٹیم انڈر 17 کیٹیگری میں شامل ہے، پاکستان اسٹریٹ چائلڈ ٹیم نے ناروے کپ فٹبال کےزیادہ تر میچز میں کامیابی سمیٹی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں