ورلڈ کرائم انڈیکس میں ہم چھٹے سے 128 ویں نمبر پر آچکے ہیں: آئی جی سندھ

انسپیکٹر جنرل (آئی جی) سندھ پولیس غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ ورلڈ کرائم انڈیکس میں ہم چھٹے سے 128 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

کراچی میں یوم شہدائے پولیس کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہاکہ دنیا کے مشہور ممالک کے معروف شہروں سے کراچی کرائم انڈیکس میں بہتر ہے۔

غلام نبی میمن کے مطابق رینجرز نے قیام امن میں ہمارا بھرپور ساتھ دیا، سندھ حکومت نے فنڈز دیے، اب شہر اور دیہات محفوظ ہیں۔

آئی جی سندھ کا مزید کہنا تھا کہ صرف ایک کشمور ڈسٹرکٹ میں ہمیں کچھ چیلنجز کا سامنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں