اسلام آباد، گجرات اور گوجرانوالہ میں تیز بارش، لوئر دیر کے نالے میں طغیانی

رات گئے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، گجرات اور گوجرانوالہ میں تیز بارش بارش ہوئی۔

تھرپارکر، بدین، خیرپور اور رحیم یار خان میں بھی بارش سے فصلیں متاثر ہوئیں جبکہ لوئر دیر میں بارش کے بعد نشیبی علاقے زیر آب گئے، تالاش نالے میں طغیانی سے دیر پشاور شاہراہ بند ہو گئی جس کے باعث گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں، طلبا اور مریض پھنس گئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، پنجاب کے بعض علاقوں، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ کوئٹہ اور گرد و نواح میں مطلع صاف اور موسم خشک ہے جبکہ بلوچستان کے جنوبی اضلاع میں موسم گرم لیکن بعض علاقوں میں بارش متوقع ہے۔

محمکہ موسمیات کے مطابق بارکھان، ژوب، خضدار اور گرد و نواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں