دی ہنڈریڈ کے میچ میں پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف کی جارحانہ بولنگ

انگلینڈ میں ہونے والے ‘دی ہنڈریڈ کرکٹ ٹورنامنٹ‘ کے میچ میں پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف نے جارحانہ بولنگ کر ڈالی۔

حارث رؤف دی ہنڈریڈ میں ویلش فائر کی ٹیم نمائندگی کر رہے ہیں۔ پاکستانی فاسٹ بولر نے سدرن بریو کے خلاف 20 گیندوں میں 27 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔

دائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے فن ایلن، جارج گارٹن اور جیمز فولر کی وکٹیں حاصل کیں۔حارث نے 20 میں سے 9 ڈاٹ بالز کرائیں، انہیں دو چوکے، ایک چھکا بھی لگا۔

شاہین آفریدی بھی ویلش فائر کی ٹیم میں شامل تھے، انہوں نے 20 گیندوں پر 16 رنز دے کر ایک وکٹ لی۔

دی ہنڈریڈ میں سدرن بریو نے ویلش فائر کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2 رنز سے شکست دے دی۔

‘دی ہنڈریڈ’ میں کونسے پاکستانی کھلاڑی شامل ہیں؟

رواں سال انگلینڈ میں ہونے والے ’دی ہنڈریڈ کرکٹ ٹورنامنٹ‘ میں 6 پاکستانی کھلاڑی حصہ رہے ہیں۔
قومی فاسٹ بولر شاہین آفریدی اور حارث رؤف ویلش فائر کی جانب سے کھیل رہے ہیں جب کہ اسامہ میر اور زمان خان مانچسٹر اوریجنلز اسکواڈ کا حصہ ہے۔

آل راؤنڈر شاداب خان برمنگھم فینکس کی نمائندگی کریں گے اور نوجوان پیسر احسان اللہ اوول انوینسیبلز کے لیے میدان میں اتریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں