15 ماہ میں پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا، وزیراعظم شہباز شریف

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا 15 ماہ میں پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا ، کوشش کی کہ پاکستان کو مشکلات سے نکالا جائے۔

گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے راولپنڈی میں نیشنل ائیرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح کیا۔

افتتاحی تقریب میں مسلح افواج کے سربراہان اور وفاقی وزراء سمیت اعلیٰ سول و ملٹری حکام بھی شریک ہوئے۔

راولپنڈی میں نیشنل ائیرواسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کی افتتاحی تقریب سے وزیراعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ کے سربراہ کی کاوشوں سے یہ منصوبہ ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا ہے، منصوبہ پاکستان میں تکنیکی ترقی کی حوصلہ افزائی کرے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ 15 ماہ میں پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا ، کوشش کی کہ پاکستان کو مشکلات سے نکالا جائے اگر ہمارے پاس اپنا تیل اور گیس ہوتا توعوام کو بھی سستا فراہم کرتے ، قرض سے نجات حاصل کرنی ہے تو محنت کرنا ہوگی ، کشکول توڑنا ہوگا۔

واضح رہے کہ راولپنڈی میں قائم کیا جانے والا نیشنل ائیرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک انڈسٹری اور اکیڈمیہ کے درمیان روابط قائم کرے گا جبکہ منصوبہ ایوی ایشن، اسپیس اور سائبر کے تحت ضروری عناصر کا ایکو سسٹم بھی فراہم کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں