پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی اداکارہ ایمن خان اور اداکار منیب بٹ کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
اداکارہ منال خان نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ایمن اور منیب بٹ کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش کی اطلاع دی ہے۔
منال خان نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ 7 اگست کو رات 3 بج کر 4 منٹ پر امل فیملی نے ایک نئے مہمان کو ویلکم کیا ہے۔
اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں دوسری بھانجی کا نام’ میرال منیب ‘بتاتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ ایمن اور منیب بٹ 21 نومبر 2018 کو رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔
اس جوڑی کے ہاں 30 اگست، 2019 کو پہلی بیٹی ’امل منیب‘ کی پیدائش ہوئی تھی۔