ای سیفٹی اور ڈیٹا پروٹیکشن بل پرعالمی سوشل میڈیا کمپنیوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے خدشات کا اظہار کردیا۔
سوشل میڈیا کمپنیوں نے اپنی نمائندہ تنظیم ایشیا انٹرنیٹ کولیشن کے ذریعے وزیراعظم شہباز شریف کو احتجاجی مراسلہ بھیجا ہے۔
مراسلے میں نئی قانون ساز ی ،پیکا ایکٹ میں آنےوالی والی ترامیم اور آن لائن مواد کی بلاکنگ پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ساتھ ہی قوانین کو مبہم اور آئی ٹی سیکٹر میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں رکاوٹ قرار دیا گیا ہے۔
خط کے متن کے مطابق انٹرنیٹ کولیشن شفاف ریگولیشن کے حق میں ہےلیکن قانون سازی ،کمپنیوں کے آپریشن جاری رکھنےکےفیصلے پرنظرثانی کاسبب بن سکتی ہے۔
مزید برآں مراسلے میں ایشیا انٹرنیٹ کولیشن نے وزارت قانون انفارمیشن ٹیکنالوجی کےتحفظات دورکرنےکی یقین دہانی کو ناکافی کہا اور لکھا کہ تنظیم کے ساتھ مشاورتی عمل غیرجانبدار اورشفاف نہیں ہے۔