لاہور : بھارت میں موجود پاکستان ہاکی ٹیم کے فل بیک عبداللہ کو علاج کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔
ٹیم مینجمنٹ کے مطابق محمد عبداللہ کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے، انہیں تیز بخار اور گلے کی انفیکشن بگڑنے پر آج صبح چنئی کے اسپتال داخل کیا گیا تھا۔
مینجمنٹ کا بتانا ہے کہ محمد عبداللہ دو روز ہوٹل میں مکمل آرام کریں گے۔
واضح رہے کہ عبداللہ پاکستان کی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں، ان کی صحت کے حوالے سے ہیڈکوچ محمد ثقلین کا کہنا ہے کہ عبداللہ کی ایک دو روز سے طبیعت خراب تھی، کھلاڑی کے اسپتال میں مختلف ٹیسٹ ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ عبداللہ کامکمل خیال رکھا جا رہا ہے اور پاکستان ٹیم عبداللہ کی جلد صحتیابی کے لیے پر امید ہے۔
ڈاکٹروں کے مطابق محمد عبداللہ کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم ایشین چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارت کے شہر چنئی میں موجود ہے۔