ماں نے ڈیڑھ ماہ کے بچے کو چپ کروانے کیلئے فیڈر میں شراب بھر کر پلادی

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک خاتون نے اپنے روتے بچے کو چپ کروانے کیلئے فیڈر میں شراب بھر کر پلادی۔

نیو یارک پوسٹ میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق 7 ہفتے کا بچہ شراب پینے کے بعد مدہوش ہوگیا
میڈیا رپورٹ کے مطابق کیلیفورنیا میں 37 سالہ ہونیسٹی ڈی لا نامی خاتون نے انتہائی غیر ذمہ دارانہ فعل سے اپنے ہی بچے کی زندگی خطرے میں ڈال دی۔

خاتون نے پولیس کو بتایا کہ انہوں نے ڈرائیونگ کے دوران بچے کو چپ کروانے کیلئے فیڈر میں شراب بھر کر پلائی۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈیڑھ ماہ کا بچہ اسپتال میں زیر علاج ہے جب کہ پولیس نے بچے کی ماں کو حراست میں لے لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں