کرکٹ ورلڈکپ میچز کا نیا شیڈول جاری، پاک بھارت ٹاکرا اب کب ہوگا؟

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کرکٹ ورلڈ کپ کے میچز کا نیا تبدیل شدہ شیڈول جاری کردیا ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری نئے شیڈول کے مطابق پاک بھارت میچ اب 15 اکتوبر کے بجائے 14 اکتوبر کو ہوگا، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ 11 کے بجائے 10 اکتوبر کو ہوگا۔

شیڈول کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ 11 نومبر کو مدمقابل ہوں گے، آئی سی سی نے ورلڈ کپ کے 9 میچز کو ری شیڈول کیا ہے۔
نئے شیڈول میں پاکستان کے 3 میچز کی تاریخیں تبدیل کی گئی ہیں، پاکستان کے 3 میچز سمیت ورلڈ کپ کے 9 میچ ری شیڈول ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں