قومی ائیر لائن پی آئی اے کا جشن آزادی پر کرایوں میں کمی کا اعلان

قومی ائیرلائن پی آئی اے نے جشن آزادی کے موقع پر کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

ترجمان پی آئی اے نے جشن آزادی کے موقع پر کرایوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ 14 اگست کو ائیرلائن کے کرایوں میں 14 فیصد رعایت کی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق رعایتی ٹکٹ فوری طور پر جاری کرائے جا سکتے ہیں جو 14 اگست کو سفر کے لیے مؤثر ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں