ملک میں سرمایہ کاری کیلئے اعلیٰ سطح کے سعودی وفدکا پاکستان کا دورہ

سعودی نائب وزیرخارجہ ولید عبدالکریم الخیرج کی سربراہی میں 16رکنی وفد نے پاکستان کا دورہ کیا اور مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری پر دلچسپی کا اظہار کیا۔

سعودی وفد نے اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) میں سرمایہ کاری سے متعلق پاکستان کا دورہ کیا، وفد کو ایس آئی ایف سی سیکرٹریٹ اسلام آباد میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

سعودی وفد کے ارکان کے ساتھ مخصوص ترقیاتی منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، سعودی وفد نے مختلف شعبوں میں اپنی سرمایہ کاری کے مفادات اور تجاویز سے آگاہی فراہم کی۔

پاکستان اور سعودی عرب نے باہمی تعاون کےشعبوں اور مستقبل میں مل کرکام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

دورے کے اختتام پر سعودی وفد نے آرمی چیف سے بھی ملاقات کی جس میں مختلف امور اور دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات پر بات چیت کی۔

سعودی نائب وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ایس آئی ایف سی میٹنگ میں شرکت انتہائی خوش آئند ہے، امید ہے یہ میٹنگ پاک سعودی تعلقات کے لیے بہت مفید ثابت ہوگی، پاکستان میں مائننگ، توانائی، زراعت اور آئی ٹی سیکٹرز میں سرمایہ کاری میں بہت صلاحیت ہے، بات چیت کا سلسلہ جاری رکھیں گے،اچھے معاہدے پر پہنچیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں