حال ہی میں کینیڈا پہنچنے والا پاکستانی نوجوان رضا عزیز جھیل میں ڈوبتی 3 خواتین کو بچاتے جاں بحق گیا۔
کینیڈین میڈیا کے مطابق رضا عزیز جھیل میں ڈوبتی تین خواتین کو بچانے کیلئے جھیل میں اترے تو ان کا پاؤں جھیل میں موجود جھاڑیوں میں پھنس گیا۔
رضا عزیز جھیل میں ڈوبتی 3 خواتین کو بچانے سے قبل ہی ڈوب گئے تھے، ان کی آخری رسومات کیلگری میں ہی ادا کی گئیں۔
رضا عزیز کے دوست نے کینیڈین میڈیا کو بتایا کا کہ وہ اچھے تیراک تھے، لیکن جھیل میں جھاڑیوں سے لاعلم تھے۔
سسکاٹون پولیس کے مطابق رضا عزیز حال ہی میں پشاور سے کینیڈا کے شہر سسکاٹون پہنچے تھے، ابتدائی تحقیقات میں واقعے میں کسی مجرمانہ عنصر کی نشاندہی نہیں ہوئی۔
دوسری جانب پشاور میں جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی نژاد کینیڈین رضا عزیز کے بھائی احمد عزیز نے بتایا کہ میرے بھائی کینیڈا میں جھیل میں کشتی حادثے میں جاں بحق ہوگئے ہیں، کشتی سوراخ ہونے کے باعث ڈوب رہی تھی۔
کشتی میں 3 خواتین سوار تھیں، میرے بھائی نے خواتین کو بچانے کی کوشش کی، لیکن وہ کشتی کے پاس نہ پہنچ سکا اور جان کی بازی ہار گیا۔