گورنر سندھ کی عوام سے عالمی ریکارڈ ریلی میں شرکت کی اپیل، انعامات دینے کا بھی اعلان

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی کی عوام سے عالمی ریکارڈ ریلی میں شرکت کرنے کی اپیل کے ساتھ شرکا کو انعامات دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق گورنر سندھ نے شاہراہ فیصل سے مزار قائد تک آزادی ریلی کا انعقاد کیا ہے، آج شام شارع فیصل پر ریلی میں آئیں اور عالمی ریکارڈ کا حصہ بنیں۔

کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ شرکاکو بذریعہ قرعہ اندازی 5 پلاٹ، کار، 37 موٹربائیکس، 10لیپ ٹاپ اور دیگر انعامات دیے جانے کا بھی اعلان کیا گیا۔

دوسری جانب ذرائع کا بتانا ہے کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری اسلام آباد روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ نگران وزیراعظم کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کریں گے۔

اس سے قبل کامران ٹیسوری نے وزیرِ اعلیٰ سندھ کے ہمراہ مزار قائد پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی تھی، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے کامران ٹیسوری نے کہا کہ قوم کو دل کی گہرائیوں سے یوم آزادی مبارک ہو، جس عظیم مقصد کے لیے یہ آزادی لی گئی تھی کیا ہم اس پر چل رہے ہیں؟

گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ دیکھنا ہو گا ہم نے اپنی قوم کو کہاں لا کھڑا کیا، ہم قومیتیوں میں بٹ گئے جس کی وجہ مسائل سے دوچار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں