پاکستان کے اسکردو انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پہلی بین الاقوامی پرواز نے لینڈنگ کرلی۔
پیر 14 اگست کی دوپہر کو پہلی پرواز کی لینڈنگ کا اعزاز پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز کو حاصل ہوا۔
پہلی بین الاقوامی پرواز دبئی سے اسکردو پہنچی تو والہانہ استقبال کیا گیا۔اس موقع پر فلائٹ کو واٹرکینن سیلوٹ پیش کیا گیا۔خیال رہےکہ سطح سمندر سے 7500 فٹ بلندی پر ہونےکی وجہ سے اسکردو ائیرپورٹ کو منفرد مقام حاصل ہے، اسکردو ائیرپورٹ پر بین الاقوامی پرواز کی امد خطے کے لیے سفری رسائی کو بہتر بنانے میں ایک اہم پیش رفت ہے۔
بین الاقوامی پروازوں سے نہ صرف سیاحوں اور مسافروں کو فائدہ پہنچےگا بلکہ مقامی معیشت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔