اسلام آباد ہائیکورٹ: شاندانہ گلزار کو کل عدالت کے سامنے پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کو کل عدالت کے سامنے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں تھری ایم پی او کے تحت پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کی گرفتاری کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے حکم دیا کہ شاندانہ گلزار کو کل عدالت کے سامنے پیش کیا جائے۔

عدالت نے آئی جی اسلام آباد کو بھی کل ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے کہا کہ جس پولیس افسر نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو معلومات دی وہ بھی کل عدالت پیش ہو۔

عدالت نے ڈی سی اسلام آباد سے کل تک 3 ماہ کے ایم پی اوز کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں