اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی تین مقدمات میں ضمانتیں خارج کردی۔
اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابو الحسنات نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی تین مقدمات میں ضمانت خارج کی۔
انسداد دہشتگردی کی عدالت نے تھانہ کھنہ میں ایک اور بارہ کہو میں درج دو مقدمات میں عمران خان کی ضمانتیں خارج کیں۔
اےٹی سی نے چیئرمین تحریک انصاف کی عدم حاضری پر ضمانتیں خارج کردیں۔
عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی مسترد کردی۔