ایران کے آخری بادشاہ رضا شاہ پہلوی کی پوتی نے امریکی شہری سے منگنی کرلی

ایران کے سابق بادشاہ رضا شاہ پہلوی کی پوتی شہزادی ایمان پہلوی نے امریکی شہری سے منگنی کرلی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 29 سالہ شہزادی ایمان پہلوی کی منگنی امریکی ادارے میں کام کرنے والے ساتھی بریڈلی شرمین سے ہوئی ہے۔

دونوں میں تین برس سے گہری دوستی تھی، شہزادی کی منگنی کی تصدیق سابق شاہی گھرانے نے سوشل میڈیا پر کی۔

رپورٹس کے مطابق دونوں کی پہلی ملاقات 2017 میں ایک مشترکہ دوست کے گھر ہوئی تھی، بعدازاں عالمی وبا کووڈ 19 کے دوران دونوں کی دوستی پروان چڑھی۔

1959 میں شہزادی کے دادا ، ایران کے سابق اور آخری بادشاہ محمد رضا نے 40 برس کی عمر میں 21 سالہ فرح دیبا سے عالیشان شادی کی تھی جس کے چرچے کئی عرصے تک زبان زدِ عام رہے۔
واضح رہے کہ محمد رضا پہلوی 16 ستمبر 1941 سے 11 فروری 1979 تک ایران کے بادشاہ رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں