بھارت کے خلاف میچ کیلئے پریشر نہیں: سلمان آغا

لاہور : مڈل آرڈر بیٹسمین سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ کے لیے پرجوش ہوں اور حریف کوئی بھی ہو اچھا کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔

کیمپ کے موقع پر میڈیا ٹاک کرتے ہوئے سلمان آغا نے کہا کہ بھارت کےخلاف میچ کا دباؤ نہیں لوں گا بلکہ اچھا کرنے کی کوشش کروں گا، ایشیا کپ سے قبل افغا نستان سیریز کا بھی فائدہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کوشش یہی ہوتی ہے کہ وائٹ بال ہو یا ریڈ بال ایک ہی طرح کھیلوں، ایک ہی اسٹائل سے کھیلتا ہوں لیکن سری لنکا میں کنڈیشنگ مختلف ہوتی ہیں یہ ایک نیا چیلنج ہے لیکن اچھا کھیلیں گے۔
پارٹنر شپ کے سوال پر قومی کرکٹر کا کہناتھا کہ ون ڈے میں محمد رضوان کے ساتھ زیادہ پارٹنر شپ رہی ہے، ان کے ساتھ کھیلنے کا مزہ آتا ہے وہ میرے فیورٹ پارٹنر ہیں، مڈل آرڈر کو اچھا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، بیٹنگ اور بولنگ میں مڈل آرڈر اوورز اچھا کرنے کی ضرورت ہوتی ہےاگر مڈل اوورز اچھے ہوں تو ٹیم اچھا کرتی ہے۔

افغانستان سے سیریز پر بات کرتے ہوئے سلمان آغا نے کہا کہ افغانستان کے ورلڈ کلاس اسپنرز ہیں تو ہمارے بھی ورلڈ بیٹرز ہیں، ٹیم اچھا کرنے کی کوشش کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں