توقع ہے نگران حکومت کے اقدامات سے سیاسی تناؤ میں کمی آئیگی: شاہ محمود

تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہےکہ توقع ہے کہ نگران حکومت کے اقدامات سے سیاسی تناؤ کی صورتحال میں کمی آئے گی۔

ایک بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بہتر یہی ہوگا نگراں سیٹ اپ میں ایسے لوگ آئیں جو واقعی غیرجانبدار ہوں، نگران حکومت کے پاس موقع ہے کہ پی ڈی ایم کی پیدا کردہ تناؤ کی صورتحال ختم کرے، غیرجانبدار لوگ نگران سیٹ اپ میں آئیں تاکہ الیکشن کمیشن کی صحیح معاونت کرسکیں۔
انہوں نے کہا توقع ہے کہ نگران حکومت کے اقدامات سے سیاسی تناؤ کی صورتحال میں کمی آئے گی، نگران حکومت بطور جذبہ خیرسگالی گرفتارخواتین کی رہائی کااعلان کرے تو اچھی پیش رفت ہوگی۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ نگران حکومت کو یقینی بنانا چاہیے کہ سابق وزیراعظم کو قانون کے مطابق سہولیات ملنی چاہئیں،چیئرمین پی ٹی آئی 180 سے زائد کیسز میں جکڑے ہوئے ہیں، وکلا کی رسائی اور مشاورت ضروری ہے، ملک کی سب سے بڑی جماعت کے سربراہ کو قانون کے مطابق سہولیات کیوں نہیں دی جارہی؟

اپنا تبصرہ بھیجیں