پی ٹی آئی کے ایک اور اہم رہنما کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان

لاہور: تحریک انصاف کے رہنما صمصام بخاری نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

صمصام بخاری کی جانب سے جاری بیان میں 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہےکہ میں ہر محب وطن پاکستانی کی طرح 9 مئی کے واقعات کی پر زور مذمت کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ نہ کبھی وائلنس کی سیاست پر یقین رکھا نہ رکھوں گا اور نہ ہی یہ کوئی طریقہ ہے۔
صمصام بخاری کا کہنا تھا کہ یہ ملک ہمارا ہے، ادارے ہمارے ہیں، ہمیں مل کر ملک کے لیے کام کرنا ہے، آج تحریک انصاف سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے اسے چھوڑنے کا اعلان کرتاہوں۔

دوسری جانب صمصام بخاری نے استحکام پاکستان پارٹی کے چیئرمین جہانگیرترین سے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق صمصام بخاری نے استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے وہ چند روز میں پریس کانفرنس کرکے باقاعدہ پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں